مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئونے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں دونوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مائیک پمپئو اور اشرف غنی کے درمیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شراکت داری پرتبادلہ خیال ہوا،ترجمان کا کہناتھا کہ اشرف غنی اورمائیک پمپئونے افغانستان میں امن کیلئے امریکی کردارپربات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ افغانستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اس نے داعش کو عراق اور شام سے اب افغانستان منتقل کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ